بلوچستان خزانوں کی زمین

 


بلوچستان خزانوں کی زمین 

لیتھیم (Li)

ہلکی اور طاقتور دھات


لیتھیم ایک خاص قسم کی دھات ھے جو بہت ہلکی نرم اور چاندی جیسی سفید رنگ کی ہوتی ھے یہ دنیا کی سب سے ہلکی دھات ھے اور اس کا شمار الکالی دھاتوں میں ہوتا ھے اس کا کیمیائی نشان "Li" اور ایٹمی نمبر 3 ھے


لیتھیم کی خصوصیات 


یہ اتنی نرم ہوتی ھے کہ چاقو سے بھی کاٹی جا سکتی ھے


اگر یہ پانی یا ہوا کے ساتھ مل جائے تو فوراً کیمیائی ردعمل کرتی ھے


اس لیے لیتھیم کو خاص طریقے سے محفوظ کیا جاتا ھے عام طور پر تیل میں ڈبو کر رکھا جاتا ھے 



لیتھیم کس استعمال


لیتھیم سب سے زیادہ بیٹریوں میں استعمال ہوتی ھے خاص طور پر ایسی بیٹریوں میں جو بار بار چارج کی جا سکتی ہیں جیسے


موبائل فون


لیپ ٹاپ


الیکٹرک گاڑیاں


سولر انرجی کے اسٹور کرنے والے آلات



لیتھیم کی بیٹریاں ہلکی بھی ہوتی ہیں اور زیادہ توانائی بھی محفوظ رکھ سکتی ہیں اسی وجہ سے یہ دنیا بھر میں بہت اہم ہو گئی ھے


مستقبل میں لیتھیم کی اہمیت


دنیا بھر میں توانائی کے نئے صاف اور ماحول دوست ذرائع کی تلاش جاری ھے ایسی صورت میں لیتھیم کی مانگ اور زیادہ بڑھ رہی ھے کیونکہ یہ بیٹریاں بنانے میں مدد دیتی ہے جو بجلی کو محفوظ رکھ سکتی ہیں


نتیجہ


لیتھیم ایک بہت اہم دھات ھے جو نہ صرف سائنسی اعتبار سے خاص ھے بلکہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں بھی بڑی تبدیلی لا رہی ھے بیٹریوں سے لے کر جدید ٹیکنالوجی تک لیتھیم کا استعمال بڑھتا جا رہا ہ

ھے اور اسے مستقبل کی توانائی کا اہم ذریعہ مانا جا رہا ھے اور یے بلوچستان کے خوبصورت پہاڑوں میں محفوظ ھے لیکن غیر تو غیر اپنے اس خزانے کو لوٹنا چاہتے ھیں بلوچستان کی قیمتی اس دھات کو لوٹنے کے لیے امریکہ پاکستان فوج اور چند سیاستدان تیار کھڑے ھیں ۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 4/5 اور ایسی معدنیات ھیں جو مستقبل میں اسپیس مشن کی ٹیکنالوجی کے لیے بہت اہم ھیں جو سونے سے ہیرے سے مہنگی کئی گنا مہنگی ھیں !


ھوشیار 

لٹیرے تیار ھیں لوٹنے کے لیے 

ShameedS

Comments